Add Poetry

میں تیرا سب کچھ ہوں

Poet: By: farah ejaz, Aaronsburg

میں ہی خوشی
میں ہی غم
کسی حسیں کی ہنسی کی ہوں جلترنگ

میں ہی سمندر
میں ہی کنارہ
ڈوبتی اُبھرتی زندگی کا ہوں سہارا

میں ہی خوشبو
میں ہی نغمہ
مہکتی فضائوں نے گنگنایا ہو جیسے
کوئی البیلا سا ترانا

میں ہی ترنم
میں ہی موسیقی
جیسےموسیقار نے بجایا ہو نیا ساز کوئی

میں ہی دھوپ
میں ہی چھاؤں
صبح ور رات کا حسین ملاپ

میں ہی تخیل
میں ہی خواب
تیرے حسین تصورات کا ہوں حاصل

میں سب کچھ ہوں
اس لئے تیرے دل میں بستی ہوں
یادوں میں رہتی ہوں
کیونکہ میں محبت ہوں
تیری الفت ہوں ۔۔

Rate it:
Views: 648
03 Jul, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets