Add Poetry

میں خدا سے صرف خدا مانگوں

Poet: Mazhar Iqbal Samar By: Mazhar Iqbal Samar, kharian-gujrat

اسے بھول جانے کی دعا مانگوں
آپ ہی اپنے لئے سزا مانگوں

یہ تعلق جو روگ ٹھہرا جاں کا
اس تعلق کی میں دوا مانگوں

میری پہلی اور آخری تمنا ہے وہ
اسے نہ مانگوں تو اور کیا مانگوں

سب پنہاں ہیں اس میں رنگ چمن
اپنے محبوب سے بس وفا مانگوں

لوگ جانے کیا کیا مانگتے ہیں
میں خدا سے صرف خدا مانگوں

زمانہ ہے اسی کا شیدائی مظہر
کیا زمانے سے میں جدا مانگوں

Rate it:
Views: 456
19 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets