میں خود نبٹوں کا مرگِ ناگہاں سے

Poet: سید عبد الستار مفتی By: سید عبد الستار مفتی, Samundri Faisalabad

ہے بے کیفی رواں دورِ رواں سے
.سکونِ دل ملے گا اب کہاں سے

حرم کی نکہتیں تھیں روح پرور
نہ آیا باز دل عشقِ بُتاں سے

میں ذرہ ہوں پُجاری مہر کا ہوں
تعلق ہے زمیں کا آسماں سے

مجھے مے سے کوئی رغبت نہیں تھی
الجھنا تھا ذرا پیرِ مغاں سے

سہارا چاہیئے تیری نظر کا
میں خود نبٹوں کا مرگِ ناگہاں سے

شبِ ہجراں کی خاطر ہم بھی مفتی ؔ
ستارے چھین لیں گے آسماں سے

 

Rate it:
Views: 154
17 May, 2023