میں سمجھی تھی محبت ہو گئی ہے
Poet: By: Sobia Imran, multan pakistanمیں سمجھی تھی محبت ہو گئی ہے
خبر کیا تھی قیامت ہو گئی ہے
تیری آنکھوں کو چھونا چاہتی ہوں
مجھے رنگوں سے الفت ہو گئی ہے
میرا احساس مجھ سے کہہ رہا ہے
بہت تیری ضرورت ہو گئی ہے
نگاہوں میں اتر آتے ہو اکثر
چلو کچھ تو سہولت ہو گئی ہے
تمہیں ہی بس ہمیشہ دیکھنے کی
میری آنکھوں کو عادت ہو گئی ہے
More Love / Romantic Poetry







