میں سوچتی ہوں
تیرا محبت سے پیش آنا
میرے غموں پہ اداس ہونا
میری خوشی میں شریک ہونا
میں روٹھ جاؤں‘ مجھے منانا
نظر نہ آؤں‘ سکوں نہ پانا
میری کتابوں میں پھول رکھنا، میرے لیے شعر کہنا
کہیں تیری عادتیں ہی نہ ہوں
میں شکی لڑکی تو ایسی ہوں کہ
کہیں بھی تیری محبتوں میں کمی ہوئی تو
میں تجھ سے شکوک کی بنا پر
تمام بندھن توڑ دوں گی
کوئی بھی وجہ نہ سنوں گی