میں نہیں تنہا کوئی رہتا ہے میرے پاس اب
Poet: Amber Shahid By: Amber Shahid, lahoreمیں نہیں تنہا کوئی رہتا ہے میرے پاس اب
اک عجب اپنائیت کا ہوتا ہے احساس اب
خواب پھر سے کھل اٹھے اور اک نئی دنیا ملی
دھیرے دھیرے زندگی کی ہو رہی ہے آس اب
جانے کیوں لگتا ہے میں اور وہ سدا سے ایک ہیں
روح میں گھلنے لگا ہے یہ نیا احساس اب
چوٹ دل پر جو لگے تو مسکرا اٹھتی ہوں میں
ایسا لگتا ہے کہ غم آنے لگے ہیں راس اب
کم نہیں ہوتی ہے اب تو اس نظر کی تشنگی
ایک بس اس کو ہی تکنے کی مجھے ہے آس اب
چاند دیکھوں تو لگے وہ یاد کرتے ہیں ہمیں
پھولوں سے بھی آ رہی ہے اس کی ہی تو باس اب
More Love / Romantic Poetry






