Add Poetry

میں نے محبت کو مہاں جانا وہ مرض نہیں معیار ہے فقط

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

میں نے محبت کو مہاں جانا وہ مرض نہیں معیار ہے فقط
جنون بن گیا کوئی دھار انوکھی عشق الستی گنہگار ہے فقط

عیاں جرُم کے سب لہوُ لیئے ان سوداگروں کے پاؤ گری تھی
جہاں دوہرے دام پہ دل بکیں وہ بازار نہیں آزار ہے فقط

اک انجاں حسرت کے خاطر تو بھی شیریں سانس لے گئی
وہ سنگ ملن سنسار مانگے جیسے پیار بھی کوئی ادھار ہے فقط

ہوش میں پرجوش تھے کتنے کہ جان بھی قربان کریں گے
جو دل لیکر دغا کر جائے کہتے ہیں یہ سنسار ہے فقط

اس کو بھی کیا فطرت کہیں کہ ہر تصور میں آشنا تھے ہم
جس کو میں نے زندگی سمجھی وہ تو وقت کا گذار ہے فقط

Rate it:
Views: 242
28 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets