میں پرخلوص دعا و سلام بھیجتی ہوں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, MOSCOWعطا ہوئی ہے کچھ طور سے تری الفت
میں پرخلوص دعا و سلام بھیجتی ہوں
پڑھا کرو اسے دل کی نگاہ سے ہر بار
تمہارے نام جو اپنا کلام بھیجتی ہوں
تمام شکوے تمہارے، شکایتیں ساری
میں خط میں لکھ کے تمہیں اب تمام بھیجیتی ہوں
تمہارے ضبط کو کیوں اور آزمائوں گی
تمہارے صبر کو ہمدم سلام بھیجتی ہوں
اے میرے دل پہ کئی رنگ پھینکنے والے
تجھے مدام وفا کا پیام بھیجتی ہوں
More Love / Romantic Poetry






