میں چاند ہوں----کوئی انسان نہیں

Poet: By: Rania Ch, Lahore

رات کا آخری پہر تھا
مجھ سے چاند نے کہا
ہم تشین الوداع
مجھ کو نیند آ رہی ہے
کل ملیں گے اِسی جگہ
سُن کر میں مُسکرا دی
اُس کو بتا دیا
جانے والے لوٹتے نہیں
تم نہیں آؤ گے
مجھ کو ہے یقیں
میری بات سُن کے وہ رُک گیا
اور کہنے لگا
تم سے وعدہ کروں
پِھر پُورا نہ کروں
ایسا ممکن نہیں
سُن اے ہم نشیں
میں چاند ہوں
کوئی انسان نہیں

Rate it:
Views: 496
19 Oct, 2016