میں حقیقی معنی میں چاھتا ہوں تجھے
ہر طرف تو ہی تو ھے دیکھتا ہوں تجھے
کوئی پل بھی غافل نہیں تیری یاد سے
رات دن صبح و شام سوچتا ہوں تجھے
تیرے بغیر زنگی یہ زندگی نہیں اپنی
اے جان حیاء ہر جاء ڈھونڈھتا ہوں تجھے
میرا جنون و عشق و وحشت تم ہی ہو
دیوانہ ہوں بس تمہارا چاھتا ہوں تجھے
دل کو کیا تعلق اسد کسی اجنبی غیر سے
بس تمہی سے سروکار مانگتا ہوں تجھے