میں کتنے کرب میں ہوں تو کیا جانے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ہم لوگ ایسے ہیں تقدیر کے مارے
جو جیتے ہیں غم محبت کےسہارے

میں کتنےکرب میں ہوں توکیاجانے
ایک بار توخود آ کر دیکھ لےپیارے

مجھےمخمور رکھتی ہیں تیری یادیں
جیے جا رہا ہوں تیری یادوں کےسہارے

تیرےغم نے پگھلا دیا ہے موم کی صورت
ہم موت کےنہیں زندگی کے ہیں مارے

میرےدل کو ایسے آتی ہے تیری یاد
جیسےکسی مسافر کو منزل پکارے

Rate it:
Views: 446
05 Dec, 2013