میں کردار نہیں ہوں کسی افسانے کا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جیتا جاگتا انسان ہوں اس زمانےکا
میں کردار نہیں ہوں کسی افسانےکا

یہ مرتےدم تک میرے ساتھ رہے گا
جنون ہےسب سےحساب چکانے کا

جیتےجی کسی نےہماری خبر نا لی
کیا فائدہ سنگ مرمرسےمزار بنانےکا

ایک بار جوبھول کے یہاں آجاتا ہے
اسےشوق نہیں رہتادوبارہ آنے کا

اس کےسواکوئی اور آرزو نہیں ہے
جی چاہتا ہے تجھے اپنا بنانے کا

Rate it:
Views: 615
14 Jul, 2011