میں کیا کہوں

Poet: Khawaja Tahir By: Khawaja Tahir, jhang

میں کیا کہوں کہ بات میری معتبر نہ تھی
کوئی دلیل بھی تو وہاں کارگر نہ تھی

ٹوٹے ہیں اس لیے محبت کے سلسلے
ذوق جنوں کی تاب سینہ سپر نہ تھی

تم نے ہی دکھائے تھے الفت کے راستے
تو ہی ہمارے ساتھ شریک سفر نہ تھی

ہم رات بھر سسکیوں سے روتے رہے مگر
وہ ایسا محو خواب تھا اس کو خبر نہ تھی

آ دیکھ لے طاہر کو پڑے اضطراب میں
تو نے جو دعا دی تھی مجھے بے اثر نہ تھی

Rate it:
Views: 604
28 Aug, 2010