میں کیسے مان لوں جاناں۔۔۔!
تمہیں مجھ سے محبت ہے
تمہیں مجھ سے محبت ہے۔۔۔
تمہیں میری ضرورت ہے
پکارا جب پکارا ہے
تمہیں میں نے پکارا ہے
تمہیں سوچا تمہیں چاہا
تمہارا عکس آنکھوں نے
میرے دل میں اتارا ہے
مجھے ہی انتظار تھا
مجھے ہی انتظار ہے
مجھے تم نے کبھی جاناں!
نہ پہلے ہی پکارا تھا
کبھی ۔۔۔ نہ اب پکارا ہے
میں کیسے مان لوں جاناں۔۔۔!
تمہیں مجھ سے محبت ہے۔۔۔