میں ہوں اور ساتھ تیری جدائی کا غم ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میں ہوں اور ساتھ تیری جدائی کاغم ہے
اب یہ غم ہی میرےزخموں کا مرحم ہے
میرےدل میں تو کسی ماتم کا عالم ہے
مگر چہرے پہ سجایا مصنوعی تبسم ہے
دن تو دنیا کےشور و غل میں گزرجاتا ہے
مگر نہیں گزرتی جو تیرےغم کی شام ہے
تمہیں دینےکو میرے پاس اور تو کچھ نہیں
آج سے اصغر کی زندگی تمہارےنام ہے

Rate it:
Views: 454
18 Dec, 2011