Add Poetry

میں ہوں اک عشق کا قطرہ

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, WALES UK

میں ہوں اک عشق کا قطرہ تمہیں دریا بنا دوں گا
تیرا مجنوں اگر ہوں میں تمہیں لیلیٰ بنا دوں گا

بدن شعلہ ادا شبنم حسیں گل ہو شرر ہو تم
میری راتوں نے سوچا جس کو اکثر وہ سحر ہو تم

نزاکت پھول کی پائی بڑی نازک کلی ہو تم
جہاں پرواز کرتا ہے تصور نگر ہو تم

ہواؤں میں کہو تو خواب کا چہرہ بنا دوں گا
تیرا مجنوں اگر ہوں میں تمہیں لیلی بنا دوں گا

تمہاری آنکھ سے جاناں نشے کے گھونٹ پینے ہیں
بہت گہرے جدائی کے ابھی تو زخم سینے ہیں

تمہاری دید کی لڑیاں حسیں گھڑیاں ملیں ہم کو
تیری زلفوں کے سائے میں امر لمحے بھی جینے ہیں

محبت کی کہانی کو نیا قصہ بنا دو گا
تیرا مجنوں اگر ہوں میں تمہیں لیلیٰ بنا دوں گا
 

Rate it:
Views: 560
01 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets