نئی صدی کی اڑان دیکھو مزاج سب کے بگڑ رہے ہیں
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaنئی صدی کی اڑان دیکھو مزاج سب کے بگڑ رہے ہیں
بگاڑ ایسا کہ رفتہ رفتہ بدن کے کپڑے سکڑ رہے ہیں
یہ جاگیریں،یہ تخت شاہی،یہ سلطنت تھی سبھی ہماری
غلام تھے یہ کبھی ہمارے جو آج اتنا اکڑ رہے ہیں
سماج کے یہ تمام شاعر جلا کے خون جگر کو اپنے
سجا کے لفظوں کے ہیرے موتی غزل کے دامن میں جڑ رہے ہیں
قدم بڑھانا سنبھل سنبھل کر،ہے پر خطر راہ عشق انور
سنا ہے کہ عاشیقوں کو اپنے وہ گیسؤں میں جکڑ رہے ہیں
More Love / Romantic Poetry






