تیرے میرے من اندر
جو کومل سے جذبے ہیں
ان کومل سے جذبوں کو
نام محبت مت دینا
یہ دو معنی لفظ محبت
ان جذبوں کا نام نہی
اس ایک لفظ کی کیا قیمت
اس ایک لفظ کے کیا معنی
جو گلیوں میں بازاروں میں
محلوں میں چوباروں میں
اک دوجے سے ہر کوئی
بن سوچے بن سمجھے ہی
چپکے سے کہ دیتا ہے
سچے جذبوں کو ہمدم
نام بھلا کب دیتے ہیں
ان کی خوشبو تو دل میں
دھیرے دھیرے سے سے بس جاتی ہے
گر پھر بھی تم کہتے ہو
ان سندر سے جذبوں کو
نام کوئی تو دینے دو
تو آؤ پھر ہم اور تم
لفظوں کےاس ساگر کی
گہرائی میں گم ہوں
اور وہ اک لفظ تلاش کریں
جو کہ اب تک کوئی بھی
نہ کہ نہ سن پایا ہو
جس کے مؤجد ہی ہم ہوں
جو کہ صرف ہمارا ہو