نئے موسم نئے منظر نہ گر بھائیں تو لوٹ آنا

Poet: Nadeem Gullani By: Silsilla, lahore

نئے موسم نئے منظر نہ گر بھائیں تو لوٹ آنا
تمہارے رتجگوں پہ جب عذاب آئیں تو لوٹ آنا

ابھی خوش ہو نئے تم دوستوں کہ درمیاں لیکن
جو سارے چھوڑ کہ تم کو چلے جائیں تو لوٹ آنا

ابھی میں نامور ہوں پر نہیں اتنا بھی جان جاں
محبت کی کتابوں میں جو نام آئیں تو لوٹ آنا

چلو تم کو اجازت تم مجھ سے دور رہ لو پر
تمہارے غم میری ہستی کو کھا جائیں تو لوٹ آنا

Rate it:
Views: 477
22 Sep, 2010