Add Poetry

نا آشنا عمر کی دہلیز چڑہ کر میں نے عذاب پینا سیکھ لیا ہے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

نا آشنا عمر کی دہلیز چڑہ کر میں نے عذاب پینا سیکھ لیا ہے
عجیب بسے ہر آنکھ میں مئکدے میں نے شراب پینا سیکھ لیا ہے

خود کو دق بھی کرتا تو مزاج مجھے داؤ کے بیچ چڑہا دیتے
گمراہی کی مؤثر سرکشی میں ہر باب پڑہنا سیکھ لیا ہے

اب تم سے کچھ چھپی نہیں ہم نے قائم رکھی زندگی بھی کیسے
ادائے جرم میں غروب ہوکر ہر ذلالت کو ثواب دینا سیکھ لیا ہے

برہم کرتے تو بھی رنجشیں خوشیاں کہاں سے لے آتی
قلیل وحشت اور نَدامت شاید دنیا نے انصاف کرنا سیکھ لیا ہے

اس عاجزی کی ہر عدالت میں اگر اُجرت ملی بھی تو ایسے کہ
احراموں اور عبادت گاہوں سے گذر کر احتیاط کرناسیکھ لیا ہے

ان بالا نشینوں سے حق قدامت مانگنا جرم ہے سنتوشؔ
اتنی بیگانہ حالتوں میں بھی اب میں نے جینا سیکھ لیا ہے

 

Rate it:
Views: 333
19 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets