Add Poetry

نا بُھول پاؤں گا

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

تیرے ساتھ گزاری حسین شام نہ بُھول پاؤں گا
میں تیرے گلابی ہونٹوں کے جام نہ بُھول پاؤں گا

نشہ اب بھی ہے جو پیئے تھے میں لبِ جام
اُس رات کا لگا الزام نہ بُھول پاؤں گا

اُسے لگتا ہے کہ وقت گزاری کے لیے آئے تھے ہم
پاگل تیرے ساتھ بیتے لمہے تمام نہ بُھول پاؤں گا

یہ سچ ہے کہ تب شاید محبت نہ تھی تم سے
پر اب سے زندگی بھر تیرا نا م نہ بُھول پاؤں گا 

تجھے محبت تھی مجھ سے میں ہی انجان تھا
فصلِ فراق اپنی نادانی کا ا نعام نہ بُھول پاؤں گا 

مجھے اک مو قع دے اپنی غلطی سنوارنے کا
میں جیتے جی یہ اک کام نہ بُھول پاؤں گا 

نہال آخری سانس پے ہے ا ب کے آجا تو جانم
مر کے بھی میں تیرے احسان نہ بُھول پاؤں گا 
 

Rate it:
Views: 341
02 Apr, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets