Add Poetry

ناراض بہت ہوں۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

محبت کے اس مقام سے ناراض بہت ہوں
ہوں مضطرب اور آرام سے ناراض بہت ہوں

لائے گی تیری یاد کو اور تڑپ سے
میں آنے والی شام سے ناراض بہت ہوں

گھر جاﺅں تو دِکھتی ہے ، ہر شے میں تُو ہی تُو
میں گھر کے در و بام سے ناراض بہت ہوں

تیری جھلک دِکھا کر پِلا دیتا ہے ہر بار
تیری طرح کے جام سے ناراض بہت ہوں

پٹڑی پہ بیٹھنے کا سبب ہو پوچھتے
زندگی کے ان ایام سے ناراض بہت ہوں

حالات میرے لِکھ دئیے دیکھو نا برملا
میں حاوی کے نام سے ناراض بہت ہوں

Rate it:
Views: 931
21 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets