مجھ کو نہیں ملا ، یہ میرا نصیب ہے
جسے مل گیا ہے وہ بڑا خوش نصیب ہے
مجھے اس نے کسی حال میں تنہا نہیں کیا
یہ درد ھجر ہی میرا سچا حبیب ہے
دولت کی غریبی بڑی عام چیز ہے
جس کا نہیں کوئی دوست، وہ غریب ہے
میں پھنس گیا ہوں عجب امتحان میں
جو میرا اپنا دوست ہے وہی رقیب ہے