Add Poetry

نظر دیکھتے ہیں جگر دیکھتے ہیں

Poet: سلیم By: سلیم, Charsadda

نظر دیکھتے ہیں جگر دیکھتے ہیں
تجھے ہر طرف جلوہ گر دیکھتے ہیں

وہ ہنس کر ادا سے جدھر دیکھتے ہیں
زمانے کو زیر و زبر دیکھتے ہیں

یہی ہیں جو خود بینیاں تو تمہیں کو
لگے گی تمہاری نظر دیکھتے ہیں

رہی جب نہ پاؤں اٹھانے کی طاقت
کھلے آج زنداں کے در دیکھتے ہیں

کہیں آ بھی او صبح امید عالم
تری راہ مرغ سحر دیکھتے ہیں

پلٹ کر وہ آئے ہیں میت سے میری
یہی خواب ہم رات بھر دیکھتے ہیں

جو ممکن نہیں تیرے در تک رسائی
تو بیٹھے تری رہ گزر دیکھتے ہیں

کہیں باغ میں گر بھڑکتے ہیں شعلے
تو گھبرا کے ہم بال و پر دیکھتے ہیں

چمکتے ہیں جب آسماں پر ستارے
تو ہم اپنے داغ جگر دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 2
10 Feb, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets