نظر وہ خوبرو رکھتے
جو تیری آرزو رکھتے
تجھے تو پا ہی لیتے ہم
جو پیہم جستجو رکھتے
نہ ہوتے لا تعلق ہم
جو ربط گفتگو رکھتے
اگر تھا دیکھنا اس کو
تو آنکھیں با وضو رکھتے
مزا ہوتا عداوت کا
جو ظرف اپنے عدو رکھتے
بہت کچھ دیکھتے تنہا
اگر ہم رنگ و بو رکھتے