نظر کی پیاس بجھانے کاحوصلہ نہ ہوا
Poet: By: saqib, jhelumنظر کی پیاس بجھانے کاحوصلہ نہ ہوا
ملےتولب بھی ہلانے کاحوصلہ نہ ہوا
پکارتی ہی رہیں دور تک اسے نظریں
مگرزباں سے بلانے کاحوصلہ نہ ہوا
تمہارے جبروستم ہنس کےسہہ لئے دل پر
تمہارے دل کودکھانے کاحوصلہ نہ ہوا
لٹےکچھہ ایسے محبت میں ہم کہ پھر اب تک
کسی کو دل میں بسانے کاحوصلہ نہ ہوا
More Love / Romantic Poetry






