نفرت نہیں ہے مجھ کو
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiنفرت نہیں بے مجھ کو جسارت سے ڈر گیا
بے لوث عشق اس کی دنایت سے ڈر گیا
اب جس مقام پر ہوں میں حاصل ہی لیتا کر
رسوائی اس میں ہوگی شکایت سے ڈر گیا
لازم تھا عشق پیار تمازت میں ہی پڑے
اچھی نہیں ہے دشمنی نفرت سے ڈر گیا
قسمت نصیب اچھے نہیں ہیں مرے تو اب
جرات ہوئی نہ کیوں کہ عداوت سے ڈر گیا
ممکن نہیں ہے پیار سبھی کو ملے یہاں
سہہ کر غمِ فراق شقاوت سے ڈر گیا
نقصان کر چکا ہوں یہ پہلے بہت ہی میں
ہونا خسارہ ہی تھا تجارت سے ڈر گیا
ضائع ہی وقت ہونا تھا شہزاد اس لیے
بے کار پیار عشق محبت سے ڈر گیا
More Love / Romantic Poetry






