Add Poetry

نقس قدم تمہارے

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

وحشت میں آ کے چومے نقش قدم تمہارے
اشکوں کے قافلے ہیں روتے ہیں سب ستارے

بڑھتی گئیں تلخیاں مہ نوشی کے جنوں میں
احساس تب ہوا جب چھوٹے سب سہارے

سوزو فراق کا موسم دیپک بھی بجھ گئے ہیں
اس حبس بے وجہ میں اب کون زلف سنوارے

نگاہوں میں آج بھی ہیں وہ رنگ و بو کی گلیاں
دل بھولتا نہیں ہے فرصت کے وہ نظارے

مجنوں سی کیفیت ہے اور دھر میں ٹھکانہ
عاشق تیری نظر کے صحرا میں تجھے پکارے

تیری خاموشیوں کا حسن آنکھوں سے بولتا تھا
تیری ہر ادا کے جلوے ہمیں جان سے تھے پیارے

Rate it:
Views: 486
20 Feb, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets