Add Poetry

نقش یادوں کے تیرے یار مٹا دیں کس طرح

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

 نقش یادوں کے تیرے یار مٹا دیں کس طرح
تو نہی بھولانے کا پھر تجھکو بھلا دیں کس طرح

لوگ کہتے ہیں تیرے پیار میں مجنوں مجھ کو۔
ھے حقیقت بھی یار پھر جھٹلا دیں کس طرح؟

یوں بھی معلوم ھے زمانے کو یار اپنی الفت۔۔۔
بھید نہیں جب کچھ تو اسے چھپا دیں کس طرح؟

وہ جو اپنی ہی دنیا میں رھتا ھے مست مگن۔
حال دل اپنے یار اسے پھر سنا دیں کسطرح؟

کتنی محبت سے لکھے ہوںگے تو نے یار اپنی طرف۔
وہ خط جو سرمایہ ہیں اسے ہم جلا دیں کسطرح ؟

تیری الفت کا چراغ جلائے رکھنا ھے ھمیشہ۔۔
تو ہی شعلہ زیست ھے تجھکو بجھا دیں کسطرح؟

تجھ پر شک کرنا ھے گویا خود پر شک کرنا۔
کیوں عدو کیخاطر تجھپر انگلی اٹھا دیں کسطرح؟

اسد تجھکو پایا ھے ہو منتوں اور مرادوں سے۔
سجدہ شکر تو بنتا ھےبجا نہ لائیں کس طرح؟
 

Rate it:
Views: 381
17 Jul, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets