Add Poetry

نم ہیں پلکیں تیری اے موج ہوا، رات کے ساتھ

Poet: Parveen Shakir By: Shazia Hafeez, Attock

نم ہیں پلکیں تیری اے موج ہوا، رات کے ساتھ
کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے برسات کے ساتھ

روٹھنے اور منانے کی حدیں ملنے لگیں
چشم پوشی کے سلیقے تھے، شکایات کے ساتھ

تجھ کو کھو کر بھی رہوں خلوت جاں میں تیری
جیت پائی ہے محبت عجب مات کے ساتھ

نیند لاتا ہوا، پھر آنکھ کو دکھ دتیا ہوا
تجربے دونوں ہیں وابستہ ہاتھ کے ساتھ

کہیں تنہائی سے محروم نہ رکھا مجھ کو
دوست ہمدرد رہے کتنے، میری ذات کے ساتھ
 

Rate it:
Views: 396
18 Jun, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets