♥♥♥نو عمر شہداء♥♥♥
ہم شہیدان علم کی روشن ہیں نظیر
سچائ کے پیکرتھے اور امن کے سفیر
ہم نے بنانی تھی اس ملک کی تقدیر
ہے آج لہورنگ ارادوں کی یہ زنجیر
ہم خاک وطن کے لیئےرشک مہ واختر
حق وصداقت کے امیں ننھے سے رہبر
ہم نے بنانا تھا اسے فردوس کا ہمسر
ہوتے ہیں رخصت آج سب سے یہ کہکر
ہم ہیںاماں رسول میں ماںبابا نہ رویئے
اپنا یقین کامل بحضوررب کعبہ نہ کھویئے
ہم گود میں بتول کے ہیں بے چیں نہ سویئے
ہم نواسہ رسول کی رفاقت میں ہولیئے
پوری قوم کے لیئے ہے یہ لمحہ فکر
ہم پر ہے جمی دشمنوں کی کڑی نظر
سنسان کر رہے ہیں وہ ہر بسا نگر
کرنا ہے انکا سامنا یک جان و بے خطر
ہراک گلی ...کوچہ کوئے قاتل ہے
آج گھر گھر میں رقص بسمل ہے
فاصلہ کیوں دلوں میں حائل ہے
بھائ کیوں بھائ سے ہی گھائل ہے
ز ند گی پر چھائے موت کے پہرے ہیں
خوں میں ڈوبے ہوئے سویرے ہیں
ہر جا ڈالے اداسیوں نے ڈیرے ہیں
شاہراہوں کے زخم کتنے گھیرے ہیں
سہمی آنکھوں میں رتجگے سے ہیں
کتنے چہرے بجھے بجھے سے ہیں
شوخ لہجے دبے دبے سے ہیں
سارے کوچے جلے جلے سے ہیں
تم جو چاہو تو یہ حالات بدل کر رکھ دو
دہر میںگردش آفات بدل کر رکھ دو
تیرہ بختی کے یہ لمحات بدل کر رکھ دو
چھائے مستقبل پر خدشات بدل کر رکھ دو
نوجوانوں تم اک نئ تصویر بنا سکتے ہو
ہر حسیں خواب کی تعبیر بنا سکتے ہو
اس ملک کی بگڑی ہوئ تقدیر بناسکتے ہو
پھرسے ہرکوچہ علم کی تنویر بناسکتے ہو
میرے مالک، میرے یارب اب تو کرم کردے
نور ایماں کا سب کے دلوں میں بھر دے
ہم کو شیطان کے گھیرے سے دور کردے
دیئے انسانیت کے اذہان میں روشن کر دے
(آمین)