نٹ کھٹ منوا ساون رت میں کیسا شور مچائے(گیت)

Poet: Dr.Zahid sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

نٹ کھٹ منوا ساون رت میں کیسا شور مچائے
اس پر گائے بیری کوئلیا ہائے مجھے تڑپائے

مورے سجن تری راہ تکوں میں ہاتھوں میں لے کر گجرا
بیٹھی ہوں سنگھار کیے اکھیوں میں ڈالے کجرا

دیکھ بلم ترے ہجر میں مورا کجرا نہ بہہ جائے
نٹ کھٹ منوا ساون رت میں کیسا شور مچائے

رم جھم رم جھم بوندیں برسیں تیری یاد دلائیں
ٹھنڈی ٹھنڈی مست پون میں شعلے سے جل جائیں

اٹھلاؤں میں گاتی پھروں آواز تری جو آئے
نٹ کھٹ منوا ساون رت میں کیسا شور مچائے

نٹ کھٹ منوا ساون رت میں کیسا شور مچائے
اس پر گائے بیری کوئلیا ہائے مجھے تڑپائے
 

Rate it:
Views: 739
27 Jul, 2013