نگاہ میں جو کبھی معتبر نہ ہوا
Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston نگاہ میں جو کبھی معتبر نہ ہوا وہ دل کو بھی عزیز نہ ہوا
 مگر گزر ہی جاتی ہے زندگی بنا محبت کے بھی کبھی
 
 وگر نہ ڈھونڈے سے ملے نہ ہی مانگے سے ملے محبت 
 ہو جاۓ تو ہو جاۓ اک ہی نظر میں یہ محبت کبھی
 
 جذ بہ احساس نگاہوں میں لفظوں میں چھپی محبت
 مگر ہوتی نہیں نا قدر شناس سے محبت کبھی
 
 کرے نہ کرے خواہ کوئ اعتراف محبت مگر
 خوشبو مانند بکھر جاتی اطراف میں محبت کبھی
 
 کیجیۓ قدر ایسی محبت کی بھی کبھی 
 ملے گر کسی کو نصیب سے محبت کبھی
More Love / Romantic Poetry






