نہ تم زباں سے جواب دینا

Poet: نیل احمد By: سلمان علی, Multan

نہ تم زباں سے جواب دینا
جو دے سکو تو گلاب دینا

نہ کہہ سکو تو، تو ایسا کرنا
کہ پھول رکھ کر کتاب دینا

نہ میں محبت میں تم سے لوں گی
نہ تم ہی مجھ کو حساب دینا

مری طرف سے بھی لے کے جانا
یہ پھول ان کی جناب دینا

Rate it:
Views: 559
12 Feb, 2022