نہ جانے یہ کیسی روش ہےزمانےکی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

نہ جانےیہ کیسی روش ہے زمانے کی
کسی کو فرصت نہیں ہےسر کھجانےکی
ایسا نفسا نفسی کا دور ہے دنیا میں
کسی کوفرصت نہیں ہے مسکرانےکی
ہرسمت کچھ ایسی بےحسی پھیلی ہے
کوئی قدر نہیں کرتا یہاں یارانے کی
غم چل کر خود ہمارےپاس آجاتےہیں
حاجت نہیں رہتی ڈھونڈنےجانےکی
آج اس نےخط میں لکھ بھیجا ہے
اب روتےہوکیوں خطا کی دل گانےکی

Rate it:
Views: 625
29 Dec, 2011