Add Poetry

نہ دن کا پتا چلتا ہے نہ رات کا پتہ چلتا ہے

Poet: زین By: زین, حیدرآباد

نہ دن کا پتا چلتا ہے نہ رات کا پتہ چلتا ہے
جب تیری اک ملاقات کا پتہ چلتا ہے

یوں تیرے ملنے پہ کھل اٹھتے ہیں ہم
جیسے زمیں کو برسات کا پتہ چلتا ہے

اس طرح تیرے در پہ دوڑ کے آئے دیدار کیلئے
جیسے ایک فقیر کو خیرات کا پتہ چلتا ہے

لبوں کو سی لیا تیری پارسائی کی خاطر
میری گفتگو سے میرے خیالات کا پتہ چلتا ہے

راز یوں کھلا تیرے حسن کا ہم پر اسد
اک زرے کو جیسے کائنات کا پتہ چلتا ہے

نہ دن کا پتا چلتا ہے نہ رات کا پتہ چلتا ہے

Rate it:
Views: 4
25 Dec, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets