نہ سوچو کسی کا برا دوستو
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiنہ سوچو کسی کا برا دوستو
سبھی کا کرو تم بھلا دوستو
کرو دشمنی ختم وعدہ کرو
یہی ہے مری التجا دوستو
وفائیں کرو پیار الفت سے تم
کسی سے کرو مت دغا دوستو
خلوصِ محبت کرو عام تم
کرو ختم دل سے جفا دوستو
گناہوں سے سب کو بچائے خدا
یہی رب سے مانگو دعا دوستو
کریں گے سبھی کام نیکی کے ہم
نہ کوئی ہو ہم سے خطا دوستو
مرے اپنوں کی سازشیں ساتھ تھی
مکاں میرا ایسے گرا دوستو
دسمبر گیا جنوری ہے شروع
نیا سال پھر آ گیا دوستو
ستم ہوئے شہزاد نے یوں کہا
مرا کچھ نہیں ہے بچا دوستو
More Love / Romantic Poetry






