نہیں یار میرا رہا دوستو
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiنہیں یار میرا رہا دوستو
ملی پیار کی یوں سزا دوستو
مقدر برے تھے نہیں ساتھ وہ
خوشی سے ہوا ہے جدا دوستو
ملے رخم اپنوں سے کیسا گلہ
نہیں ہے کسی سے گلہ دوستو
نہیں دوست مخلص یہاں کوئی اب
زمانہ بہت ہے برا دوستو
نہیں بے وفا کوئی مجبوری ہے
لکھا خون سے خط ملا دوستو
بلایا ہے اس نے نہیں میں گیا
نہیں وقت مجھ کو ملا دوستو
مرے اپنوں کی سازشیں ساتھ تھی
مکاں میرا ایسے گرا دوستو
More Love / Romantic Poetry






