Add Poetry

نہ مجھ سے میری چُھڑا غریبی

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

نہ مجھ سے میری چُھڑا غریبی
ہے میری حاجت روا غریبی

کہ جب سے میں نے جنم لیا ہے
سبق ہے میں نے پڑھا غریبی

ہے اپنے قدموں پہ کیسے چلنا
گئی ہے مجھ کو سکھا غریبی

میں ساتھ اس کا نبھا رہا ہوں
ہے مجھ کو دیتی دعا غریبی

یہ ہے جو بچپن سے میری ساتھی
تو کیسے دوں میں بُھلا غریبی

وہ بندہ پیارا ہے اپنے رب کو
کہ جس کو دے دے خدا غریبی

زمانہ سارا ہی چھوڑ دے گا
مگر کرے گی وفا غریبی

اے لوگو اس سے نبھا کے دیکھو
کبھی نہ دے گی دغا غریبی

کہ جس پہ ناراض میرا رب ہو
ہے اس کو لگتی سزا غریبی

سمجھتا ہوں میں غریب کے دکھ
رہی ہے مجھ پہ سدا غریبی

مُـــــریدؔ مالک کی یہ عطا ہے
تُو اپنے دل سے لگا غریبی

Rate it:
Views: 556
21 Mar, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets