Add Poetry

نہیں ہے کسی سے مجھے اُمِید وَفَا جانم

Poet: عدیل اعوان By: عدیل اعوان, Islamabad

نہیں ہے کسی سے مجھے اُمیدِ وفَا جانم
چاہتی بھی ہو مجھے اور رہتی بھی ہو خفا جانم

اُترو دل میں گَر ہو شامل تمہاری رضا جانم
رہنے کی دل میں مجھے جو مرضی دو سزا جانم

میں نہ رہا میں تُو کچھ اِس طرح سے ہوئی جُدا جانم
کیا ہوگا تیرے بعد میرا یہ تو جانے خُدا جانم

اسی انتظار میں کہ کب ائے گی تو ہوا وقتِ اذاں جانم
کی کتنی ہی نمازیں میں نے پیچھے تمہارے قضا جانم

چھائی رہتی ہے اُداسی جیسے ہو موسم خزاں جانم
عجب ہے کہ دیکھتے ہی تمہیں ہو جاتی ہے مختلف فضا جانم

زمانہ چھین نہ لے تمہیں مجھ سے پڑ گئی ہے اب یہ فکر جانم
ہونے نہ دیں گے تمہیں ایک کِیا عَدیل نے بھی مجھ سے یہ ذکر جانم

Rate it:
Views: 113
16 Sep, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets