اپسراؤں سے خدوخال کسے کہتے ہیں
تم سے جانا ہے کہ جمال کسے کہتے ہیں
ابھی کچھ دیر نگاہوں کی تشفی کر لیں
پھر کبھی سوچیں گے ملال کسے کہتے ہیں
تیرے لہجے کی ندرتوں سے ہی یہ راز کھلا
لفظ ۔ ادراک اور خیال کسے کہتے ہیں
میرے سجدوں کی تمنا پہ تبصرہ نہ کرو
مجھے معلوم ہے کمال کسے کہتے ہیں
میری دنیا میں تو کہتے ہیں تیری آرزو کو
تیری دنیا میں نیا سال کسے کہتے ہیں؟