وشمہ ہم اس نا خدا کی بندگی کیسے کریں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیالوٹ آؤ پھر ہوائیں مست ہیں اس شہر میں
بن ترے ہم جانِ جاں آوارگی کیسے کریں
صبر کا دامن کسی حالت میں اپنے ہاتھ سے
چھوڑ کر دیکھو یہ رب کی بندگی کیسے کریں
سوچتی ہوں جان محسن کی قبائیں اوڑھ کر
ہاتھ میں صاحب! قلم ہے ، شاعری کیسے کریں
پھیر لوں آنکھیں وفا سے کس طرح ممکن ہے یہ
وہ نہ میرے پاس ہو تو دلبری کیسے کریں
وہ چلا آئے گا اک لمحے میں پوجا کو مری
وشمہ ہم اس نا خدا کی بندگی کیسے کریں
More Love / Romantic Poetry






