وصال تم لگے اچھا

Poet: MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH By: MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH, Okara

تمنائے وصال نہ چاہے کسی کا ہم، وصال تم لگے اچھا
کسی قربت سے خوشی سے ہوا نہ دم وصال تم لگے اچھا

گلستانِ مہک سے مہکے سے گزرے سماں میں کوئی گلزار ہو
چمن مہکے ، ہو وہ تم خوشبوئے عالم وصال تم لگے اچھا

پیغام چاہ جو ہو نینوں سے تو بے قراری رہ میرے دل میں
وصال خوشبوئے تم میں ہو گے ہم گم وصال تم لگے اچھا

تو مجھ سے چھپ کے نہ چل نین کریں ہل چل کدھر ہے تو دیکھیں ہر جا
نشین دل مکین دل میرے ہو تم وصال تم لگے اچھا

میرے کیا ہو میرے کیا نہیں میرے تم پاس ہو ، دور بھی مجھی سے تم
ہو خوشی دل نگاہ ہوئی تمی میں گم وصال تم لگے اچھا

ہوے ہیں خاکؔ طیبؔ تیرے ہاں بھی اور نہ بھی ، ہے عجب حال یہ
جمال حسن تیرا ہو جیسے ریشم وصال تم لگے اچھا
 

Rate it:
Views: 0
22 Jun, 2026
More Love / Romantic Poetry