وصل کا لطف اٹھانے کو
Poet: توصیف احمد کشافؔ By: توصیف احمد کشافؔ, ؒLahoreوصل کا لطف اٹھانے کو
تھوڑا ہجر ٖضروری ہے
تم تو میرے اندر ہو
کہتے ہیں کہ دوری ہے
کہہ دیا جو آنکھوں نے
بات وہی تو پوری ہے
مولانا سچ بات کہوں
اس کا حسن بھی حوری ہے
تھوڑا عشق کا پاگل پن
کچھ کشافؔ فتوری ہے
More Love / Romantic Poetry






