وصل کی رات
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiدن ڈھلتا ھے رات ہو جاتی ھے
ایسے میں تم سے بات ھو جاتی ھے
کرتے ہیں ہر شب تیرا انتظار ہم
خوابوں میں تجھ سے بات ھو جاتی ھے
رہتے ہیں کھوئے سے خیالوں میں تیرے ہم
جلتے ہیں قمقمے اشکوں کی برسات ھو جاتی ھے
کھلتے ہیں پھول تیری یادوں کے شب ہجراں میں
گلشن دل میں کلیوں کی بارات ھو جاتی ھے
بسی ھے جس کے تصور میں تیرے دنیا اے جمیل
پاس ھوتا ھے وہ تو وصل کی رات ھو جاتی ھے
More Love / Romantic Poetry






