Add Poetry

وعدہ ملاقات کا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh

تو نے وعدہ کیا خوب نبھایا ملاقات کا
کچھ پل جو گزارا تھا اک حسین رات کا

میں نہ بھول سکوں گا اس شام کو
منہ جب تو نے لگایا تھا اس جام کو

وہ مچل کے پھر میرے بازؤوں پہ گرنا
میرے سینے پہ وہ اپنے سر کو رکھنا

تیرا ہاتھ میرے سینے پہ جو رینگا تھا
میرے لبوں کو پیار سے تو نے سیجا تھا

اک اک ادا سے چھلکتی تیری مستی تھی
میرے گلے میں باہوں کو جب تو کستی تھی

تو نے کر دیا میرے انگ انگ کو جل تھل
مچا دی میرے جزبوں میں اک نئی ہل چل

نہ اترے گا کبھی نشہ تیرے پیار کا
یاد آتا رہے گا وہ لمحہ تیرے خمار کا

جاوید کی زندگی میں طوفان تو نے لایا
جیون کے رنگوں کو میرے بدن میں سمایا

Rate it:
Views: 468
27 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets