وعدہ وفا کروں گا

Poet: A.A.Asghar By: A.A.Asghar, LONDON

کیا ہے جو وعدہ وہ وفا کروں گا
زندگی بھر ناں تجھ سے جفا کروں گا

شکایت کا کوئی موقعہ ناں دوں گا
اس طرح محبت کی رسم ادا کروں گا

گھر کی رانی بنا کر رکھوں گا تجھے
میں کبھی تجھ کو ناں خفا کروں گا

ساتھ رکھوں گا اپنی جان کی طرح
ایک پل ناں خود سے جدا کروں گا

تم ایک اشارہ کر کے تو دیکھنا
دنیا کی ہر شے تجھ پہ فدا کروں گا

Rate it:
Views: 732
03 Dec, 2008