وعدہ کیا ہے تو نبھاتے جانا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMوعدہ کیا ہےتو نبھاتےجانا
محبت کایہ خزانہ لٹاتے جانا
پھرکب پلٹ کراس نگر آؤ گے
ہو سکےتواتنا ہمیں بتاتےجانا
کسی کو کھونے کاغم نہ کرنا
منزل کی جانب مسکراتےجانا
یہاں جذبات کی کوئی قدر نہیں
درد میں آنسو نہ تم بہاتےجانا
تیرےبعد جو دلوں کومعطرکرے
پیار کی خوشبو بکھراتے جانا
More Love / Romantic Poetry






