وفا اس کو نہں کہتے
Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwalوفا اس کو نہیں کہتے
وفا کچھ اور ہوتی ہے
محبت کرنے والوں کی
ادا کچھ اور ہوتی ہے
تمہیں دیکھا تمہیں چاہا
تمہیں سے پیار کر بیٹھے
سنو پتھر کے دل والوں
محبت ایسی ہوتی ہے
اگرچہ غم کا مارا ہوں مگر
تم کو نہ بھولوں گا
کہ دیوانوں کے ہونٹوں پر
دعا کچھ اور ہوتی ہے
تڑپ اٹھے گی یہ دنیا
اگر روئے گا دل میرا
کہ دل سے جو نکلتی ہے
صدا کچھ اور ہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry







