وفا رسوا نہیں کرنا
Poet: By: Yousuf, karachiوفا رسوا نہیں کرنا
سنو ایسا نہیں کرنا
میں پہلے ہی اکیلا ہوں
مجھے اور تنہا نہیں کرنا
مقدر پھر مقدر ہے
کبھی دعویٰ نہیں کرنا
بھروسا بھی ضروری ہے
مگر سب کا نہیں کرنا
جدائی بھی آئے تو
دل چھوٹا نہیں کرنا
بہت مصروف ہو جانا
مجھے سوچا نہیں کرنا
حقیقت ہے ملن اپنا
اسے سپنا نہیں کرنا
مجھے تم یاد رہتے ہو
مجھے بھولا نہیں کرنا
وفا رسوا نہیں کرنا
سنو ایسا نہیں کرنا
More Love / Romantic Poetry






